تازہ ترینعلاقائی

کلریکل ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار کے انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مار لیا

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار)کلریکل ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار کے انتخابات ، ینگ گروپ نے میدان مار لیا ، راجہ اسد کیانی صدر،اعجاز حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ٹیکسلا کچہری میں کلریکل ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2015 منعقد ہوئے ، اانتخابات الیکشن بورڈ کے سربراہ محمد فیاض ممبران الیکشن بورڈ کامران راجہ اور چوہدری کامران کے زیر نگرانی مکمل ہوئے ، پولنگ کا عمل صبح دس بجے سے لیکر سہہ پہر تین بجے تک جاری رہا 118 مختلف چیمبرز کے کلرکوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ینگ گروپ کے صدارتی امیدوار اسد کیانی نے 65 ووٹ ، ینگ گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین نے 61 ووٹ ، سینئیر نائب صدرساجد محمود نے 67 ووٹ جبکہ نائب صدر ملک ارشد نے 69 ووٹ حاصل کئے ،ینگ گروپ کے تمام امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل خالد گروپ کے صدارتی امیدوار محمد منیر نے 47 جنرل سیکرٹری کے امیدوار عمر شہزاد نے 48 سینئیر نائب صدر کے امیدوار حنیف بدر نے 37 نائب صدر کے امیدوار محمد مسعود الحسن نے 38 ووٹ حاصل کئے خالد گروپ کے امیدوار برائے فنانس سیکرٹری محمد سفیر خان پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے ،کلریکل ایسوسی ایشن ٹیکسلا بار کے انتخابات میں صبح سے ہی گہما گہمی نظر آرہی تھی ، کئی وکلاء کلریکل ایسوسی ایشن کے انتخابات کو مانیٹر کر رہے تھے جس کی بنیادی وجہ یہاں دولائرز میں موجود دو گروپ ہیں جن کی وکلاء کے انتخابات میں کھل کر لابنگ نظر آگئی تھی ،وکلاء کے دونوں گروپ اپنے حمائت یافتہ کلرکوں کو کامیاب کرانے کے لئے در پردہ کوششیں کر رہے تھے یہ پہلی بار تھی کہ کلریکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلاء براہ راست ملوث نظر آرہی تھی ،قبل ازیں کلرکوں کے انتخابات میں ایی صورتحال نظر نہ آتی تھی ، لگتا تھا کہ یہ الیکشن کلرکوں کا نہیں بلکہ وکلاء کا اپنا ہے ،کلریکل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر وکلاء برادری نے بھی پورا حصہ لیا اور فتح کا جشن منایا ، کچہری بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ، ینگ گروپ کے سرکردہ رہنماوں میں چوہدری کاشف محمود راجہ سہیل غصنفر ، سفید علی ،مرید عباس شامل تھے ،نو منتخب صدر کلریکل ایسوسی ایشن راجہ اسد کیانی نے فتح کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ٹیکسلا بار کے کلرکوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انکے جملہ مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات ہونگی انھوں نے اپنی کامیابی پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:وڈیرے کے کہنے پر 12 سالہ لڑکے پر زنا کا جھوٹا مقدمہ دائر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker