پاکستانتازہ ترین

ٹیکسلا: ٹیکسلا کی سیاسی فضاء میں ہلچل

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ نامہ نگار) ٹیکسلا کی سیاسی فضاء میں ہلچل ،معروف مسلم لیگی رہنما فرخ محمود مغل نے سیاست سے ریٹائرڈ منٹ کا اعلان کردیا،سیاسی پارٹی تبدیل نہیں کی مسلم لیگی تھا رہونگا،فرخ محمود مغل کا پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب ،پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماء سابق ناظم فرخ محمودمغل نے کہاہے کہ میں نے اپناسیاسی سفر1980 ؁ء میں اپنے دیرینہ دوستوں کے ہمراہ شروع کیاتھا،اس علاقے میں ہماری خدمات سیاسی وسماجی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،انجمن شہریان کی تنظیم سے لیکرپاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے تعاون کرتے ہوئے میں نے اپنی زندگی کے ساٹھ سال پورے کئے،میرے آباواجدادبھی مسلم لیگی تھے،اورمیں بھی مسلم لیگی ہوں اوررہونگا،میں اپنے ان دوستوں کوکبھی بھی فراموش نہیں کرونگا،جنہوں نے میرے ساتھ سیاسی سفرمیں ہم سفرتھے اورآج وہ دنیاسے رخصت ہوگئے،میری زندگی کی یہ پہلی اورآخری پریس کانفرس ہے ،میں 26فروری کوٹیکسلاکی سرزمین میں پیداہواتھا اورآج 26فروری کوسیاست کے میدان سے ریٹائرمنٹ کااعلان کرتاہوں،سیاسی زندگی کاآغازمیں نے ہرمیدان میں دھڑلے سے عوام کی خدمت کی ہے اورآج اسی جوش وجذبے کے ساتھ سیاست کے میدان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے خاتمہ کااعلان کررہاہوں،میرے خلاف مختلف پروپیگینڈے کرنے والے کبھی بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے،میں ایک پکامسلم لیگی ہوں اورسماجی کام میں اگرمیری صحت نے اجازت دی تومیں پھربھی عوام کی اپنی مددآپ کے تحت خدمت کرتارہونگا،میں ٹیکسلاکی وادی کاایک شہری ہوں اوراپنے شہری دوستوں کے احسانوں کابدلہ نہیں چکاسکتا،جن لوگوں نے سیاست کے میدان میں مجھ پربھرپوراعتمادکیامیں ان کے اعتمادکوکبھی ٹھئیس نہیں پہنچاسکتا،میں کوئی سیاسی پارٹی تبدیل نہیں کررہا،بلکہ اپنی زندگی میں سیاست سے ریٹائرہورہاہوں ،میراجینامرنامسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا،میں کسی اورسیاسی پارٹی میں جانے کاسوچ نہیں سکتا،میں نے جتنالمباسفرسیاست کے میدان میں کیاہے ایساکسی بھی سیاسی لیڈرنے سفرطے نہیں کیاہوگا،اس حلقے کی عوام کاپیارمحبت کبھی نہیں بھولوں گا،میں ایک پیشہ ورسیاسی لیڈرنہیں ہوں،بلکہ خدمت کاسلسلہ لیکرسیاست کے میدان میں آیاتھا،اورآج اﷲتعالیٰ کے حکم سے سیاست کے میدان سے سرخروہورہاہوں،میری زندگی نے وفاء کی اورمیرے حالات نے اجازت دی تومیرے حلقے کے غریب لوگوں کے لیئے میرے گھرکے دروازے سماجی خدمات کے لیئے ہروقت کھلے رہینگے،اگرمیری ریٹٓائرمنٹ کے بعداگرمیری اولادسیاسی میدان میں آئے تومیں ان پرکوئی بھی پابندی نہیں لگاونگا،میڈیاء کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے سیاست کے میدان میں جتنی خدمت کی ہے میرے مقابلے میں کوئی بھی اس حلقے کی خدمت نہیں کرسکتا،آج میری خدمات کوسرخروہوتے دیکھ کردیگرسیاسی جماعتوں نے جوچہ مینگوئیاں کرنی شروع کی ہیں وہ کبھی بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپنے آباواجدادکے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنی زندگی کے ساٹھ سال پورے کرکے،سیاست سے ریٹائرہورہاہوں مسلم لیگ ن سے نہیں،نہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہونگا،مجھے یہ فخرہے کہ حلقے کی سیاسی پارٹیوں نے مجھے اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی ہے اورمجھے اپنی زندگی پرفخرہواہے کہ میں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم میں عوام کی خدمت بہتراندازمیں کی ہے،اس موقع پرحاجی محمداکرم اعوان،ملک زاوار اعوان،ملک اضراراعوان،میرطارق محمود،شیخ وحیدالدین،حاجی بابر،شیخ ساجدمحمود،ملک نورمحمدایڈووکیٹ،حاجی ملک ریاض،عتیق الرحمن،سیدگلزارشاہ،سیدمہدی شاہ کے علاوہ علاقے کے سیاسی وسماجی لوگوں کی کثیرتعدادپریس کانفرنس میں موجودتھی،پریس کانفرنس کے اختتام پرحاجی قاری خلیل الرحمن نے فرخ محمودمغل کے سیاست میں الوداع ہونے پرخصوصی دعاکرائی،کہ اﷲتعالیٰ انہیں زندگی دے اوروہ ہمیشہ قائم ودائم رہیں،وہ سیاست سے ریٹائرہوگئے ،آخرمہمانوں کی اعزازمیں ڈنردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button