تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا : کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی میں تعلیم بنیادی عنصر ہوتا ہے، جمیل حسین بنگش

ٹیکسلا(نامہ نگار)ہیومن ہیلپنگ ہینڈز انٹرنیشنل کے صدر جمیل حسین بنگش نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی میں تعلیم بنیادی عنصر ہوتا ہے،آج کے طالب علم کل کے معمار وطن ہونگے،تعلیم نہ صرف انسان کو جینے اور زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہے بلکہ معاشرے کے اندر ناہمواریوں کے خاتمے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے،دی فاؤنڈر ز کے طلبا و طالبات کا اتنی زیادہ تعداد میں ملک کے اعلیٰ ترین کیڈٹ کالجوں میں سلیکٹ ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں نیک نیتی کے ساتھ طلبہ کی بہتر رہنمائی کی جاتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دی فاؤنڈرز سکول احاطہ میں دسویں جماعت کی الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا تقریب کی صدارت آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ملک عابد محمود نے کی جبکہ تقریب سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اجمل خان تنولی اور میزبان تقریب پرنسپل مدرسہ ھذا ماہر تعلیم عطا الرحمن چوہدری نے بھی خطاب کیا ،بچوں نے مہمانوں کے لئے مختلف آئٹم پیش کئے ،واضح رہے کہ دی فاؤنڈر ایجوکشن سسٹم کے بیس طلباء و طالبات ملک کے اعلی ترین کیڈٹ کالجز میں کامیاب قرار پائے اور ایڈمشن حاصل کیا، ان میں حارث عمران ملٹری کالج جہلم،محمد مبین احمد خان کیڈٹ کالج کلر کہار،محمد علی،افضال احمد کیڈٹ کالج ججہ،طیبہ رفیق،محسن افتخار،احتشام افضل،ضیاء الرحمن، حمزہ خان،عمیر شکیل، اقصیٰ زبیر،حسن ظفر،عثمان علی، سعد حبیب، زوہیب اسلم، فراحل عباسی سمیت بیس طلبہ کو دانش سکول فتح جنگ میں ایڈمشن ملا،تقریب سے خطاب کے دوران مقرین نے کہا کہ نہایت ہی کم فیس پر اتنی معیاری اور جدید تعلیم سے طلبا و طالبات کو آراستہ کرنا عطا الرحمن چوہدری اور انکی ٹیم نہ صرف مبارکباد کی مستحق ہے بلکہ یہ بلاشبہ علاقہ کی بہت بڑی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،مہمان خصوصی نے تلاوت قرآن پاک، نعت شریف اور مختلف ٹیبلو پیش کرنے والے طلبا و طالبات کو نقد انعام دئیے جبکہ رواں سال بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker