تازہ ترینعلاقائی

آئی ڈونرزآرگنائزیشن واہ کینٹ (ایڈو)کے سرپرست اعلیٰ جنرل (ر) عبدالقیوم کو پنجاب کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونے پر ایڈو انتظامیہ کی مبارک باد

ٹیکسلا( نامہ نگار)آئی ڈونرزآرگنائزیشن واہ کینٹ (ایڈو)کے سر پرست اعلیٰ جنرل (ر) عبدالقیوم کو پنجاب کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونے پر ایڈو انتظامیہ کی مبارک باد ،ایڈو کے مرکزی آفس میں جشن کا سماں ، انتخاب پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،جنرل (ر) عبدالقیوم کا سینیٹر منتخب ہونا ملک و قوم کے لئے نیک شگون ہے،موصوف نے اپنی قائدانہ صلاحیتیوں کی بدولت نامور مقام حاصل کیا ، ایوان بالا میں انکی نمائندگی سے دور رس نتایج حاصل ہونگے،جنرل قیوم ایک رد دل رکھنے والے مشفق انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی بے لوث خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کی،جنرل (ر) عبدالقیوم کا سینیٹر منتخب وہونا بلاشبہ ایڈو کے لئے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ،ان خیالات کا اظہار واہ کینٹ کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم کے عہدیداران صدر قیصرہ بیگ، سینئیر نائب صدر سید عبداللہ مسعود، جنرل سیکرٹری خالد اسحاق ، سیکرٹری انفارمیشن عمران احمد،ایڈو کے پینل پر دکھی انسانیت کے لئے خدمت سر انجام دینے والے ماہر آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر ممتاز چوہدری،میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر سید صابر علی،نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، انکا کہنا تھا کہ جنرل (ر) عبدالقیوم نے بطور چیئرمین پی او ایف بورڈادارے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کارہائے نمایاں سرانجام دیں جبکہ بعد ازاں پاکستان سٹیل ملز میں اپنی فہم و فراست سے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا انھوں نے سینیٹر منتخب ہونے پر جنرل (ر) عبدالقیوم کو خصوصی مبارک باد پیش کی اور اسے ایڈو کا اعزاز قرار دیا،انکا کہنا تھا کہ جنرل (ر) عبدالقیوم نہ صرف معروف دفاعی تجزیہ نگار ہیں بلکہ انکی موجودہ حالات پر گہری نظر ہے ایسی شخصیات کا ایوان بالا میں ہونا ملک و قوم کے لئے نیک شگون ہے،انکی ماہرانہ سوچ اور ملک و قوم کے لئے ویژن مثبت نتایج کا حامل ہوگا،

یہ بھی پڑھیں  قصور:نواحی گاؤں نند کا تکیہ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker