تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کہٹارگٹ کلنگ سے سنی شعیہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے، مولانا طاہراشرف

ٹیکسلا (نا مہ نگار)اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا طاہر اشرف نے کہا ہے کہٹارگٹ کلنگ سے سنی شعیہ فسادات کو ہوا دی جارہی ہے،پاکستان میں خلفاء راشدین کا نظام نافذکرنے سے مملکت خدا داد کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے،عبادات کو عبادات گاہوں تک محدود رکھنے سے 90 فیصد شیعہ سنی فسادات اور قتل و غارت کا خاتمہ ہوسکتا ہے، اہل سنت والجماعت ناموس صحابہؓ بل کی منظوری کے لئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے گی،نائب مہتمم مدرسہ تعلیم القران راولپنڈی مفتی امان اللہ خان شہید کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے،محب وطن ہیں ملک میں امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیحات ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ مسجد حنفیہ محلہ منظور آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انکے ہمراہ ضلعی رہنما مفتی تنویر عالم،مفتی حیدر علی حیدری، انکا کہنا تھا کہ ہمارا دہشت گردی کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ہم ملک میں امن امان کے لئے تعاون کرتے رہیں گے،پاکستان میں جاری دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں گرفتار کئے گئے قاتلوں کو اگر سزا دی جائے تو آئندہ مذہب کے نام کوئی قتل نہیں ہوگا ، اہلسنت والجماعت خالصتاً ایک مذہبی جماعت ہے اور پاکستان میں امن کی خواہاں ہے،ٹارگٹ کلنگ سے شیعہ سنی فسادات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان میں نظام خلفائے راشدین کے قیام سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے،ور ہم اسکے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں خلفائے راشدینؓ کی ناموس کا قانون پاس کیا جائے گستاخ صحابہؓ کرام کی سزا جو بریلوی ، دیوبندی ، اہلحدیث اور اہل تشیع نے ملی یکجتی کونسل اور ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی کمیٹی میں طے کی گئی تھی کہ گستاخ صحابہؓ کی سزا عمر قید ہوگی ہمارا مطالبہ تھا اور ہے کہ یہی سزا پاکستانی قانون میں شامل کر لی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی لگا دی جائے سب سے پہلے ہم اس پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں کہ عبادت کو عبادت گاہوں تک محدود کر دیا جائے اس سے ملک میں شیعہ سنی فسادات اور قتل غارت 90فیصد تک ختم ہو جائے گی مولانا طاہر اشرف نے کہا کہ گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی نے مفتی امان اللہ خان شہیدؒ کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا ہے اب یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قاتلوں کو عبرتناک سزا دلوائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔ ناموس صحابہؓ بل کی منطوری کے لئے ہم ملک بھر میں پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے یہ ملک ہمارا ہے اسکے امن کے لئے ہم ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ہماری جماعت محب وطن جماعت ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button