شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹیکسلا: کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں کاغزات نامزدگی جمع کرانے والوں کا رش

ٹیکسلا: کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں کاغزات نامزدگی جمع کرانے والوں کا رش

ٹیکسلا( ڈاکٹر سید صابرعلی/نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ میں کاغزات نامزدگی جمع کرانے والوں کا رش ، ایک سو پچاس سے زائد امیداروں نے اپنے کاغزات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرز کو جمع کرائے ، دفتر کے سامنے جشن کا سماں لوگ اپنے حامیوں کے سروں پر ولیں لٹاتے نظر آئے ، امیدوار اپنے حامیوں کے ساتھ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوسوں میں پہنچے ، حامیوں کی دفتر کے سامنے اپنے امیدواروں کے حق میں نعر ے بازی ایک گروپ کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی کئی افراد آپس میں گتھم گھتا ہوگئے ایک دوسرے پر لاتوں مکوں کی بارز ماحول گرم ہوگیا ، مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے ناراض ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ارکان بغاوت پر اتر آئے،جماعتی ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میدان میں اتر آئے ،حلقہ نمبر آٹھ سے راجہ شیراز اصغر جو کہ مسلم لیگ ن کے حمائت یافتہ امیدوار ہیں کے مقابلے میں پرانے کارکن توقیر منہاس نے بھی اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرا دیئے ، ادہر حلقہ نمبر سات سے پی ٹی آئی وارڈ سات کے جنرل سیکرٹری شاہدین خان بھی جماعتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں اتر آئے ، مذکورہ حلقہ سے لال زادہ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہےء وارڈ نمبر سات کے صدر سمیع اللہ بٹ اور دیگر ساتھی بھی شاہدین کے ہمراہ تھے ،جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، پاکستان عوای تحریک ، سنی تحریک ،پی ٹی آئی،آواز خلق پارٹی ،سمیت آزاد امیدواروں نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا�آخری رو زتھا ، صبح سے ہی کینٹ بورڈ کے دفتر میں امیدواروں کا رش لگا رہا ، جماعت اسلامی کے تابش صدیقی ، تنویر منشاء، حمزہ حیات ،شیخ عادل ، پیپلز پارٹی کے رستم خان ، تنویر شاہ،پیپلز پارٹی کے سردار رستم خان ، سید تنویر شاہ عرف شانی شاہ محمود سلطان،ملک شوکت ایوب، عبدالقدیر خانمسلم لیگ(ن) کے راجہ محمد سعید، راجہ محمد ایوب، راجہ عامرسعید، راجہ عبداقیوم،ریاست بٹ،راجہ محمد شیراز اصغر،جماعت اسلامی کے خواجہ حمزہ حیات خان، تابش صدیقی، تنویر منشا، شیخ عادل، ملک اظہر اعوان ،پاکستان عوامی تحریک کے رئیس اعظم خان،عشرت علی قریشی،حاجی محمد زمان،افتخار احمد اعوان،رستم خان،میاں عاقب ، پی ٹی آئی کے ملک ظفر محمود،ملک احتشام اقبال، ملک فہد مسعود اکبر،چوہدری مظہرمحمود،کے علاوہ کئی آزاد امیدواروں عدیل دانش ، سلطان محمود،شاہدین خان، راجہ طارق و دیگر نے بھی اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے،دفتر کینٹ بورڈ واہ کینٹ میں لوگوں کا جم غفیر جمع تھا ، وارڈ ایک سے لیکر وارڈ پانچ تک کے کاغزات ریٹرننگ آفیسر شفقت رمیض جبکہ وارڈ چھ سے لیکر وارڈ دس تک ریٹرننگ آفیسر محمد سجاد جمع کر رہے تھے،ا س موقع ہر دیگر سیاسی شخصیات ایم پی اے پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر، سابق ناظمین ملک پرویز ، ثاقب ممتاز، حاجی زاہد رفیق ،سردار زبیر خان،سید گفتار حسین شاہ ، منہاج القران کے صدر پروفیسر عبدالرحیم ،ایڈووکیٹ سید اکرار حیدر،راجہ محمد خسرو، شیخ مسعود صادق ،راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ،سید عبداللہ مسعود، ملک طاہر براہمہ ،اجہ سرفراز،ثاقب صدیقی ، عبدالحمید منہاس ، وحید حیدر شاہ ،خواجہ وقار ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  موٹروے پولیس کی نااہلی سے جی ٹی روڈ پر حادثے ہی حادثے رونما