تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کرنے والی قومیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتیں، راجہ عدیل عرف راجہ شانی

ٹیکسلا( نامہ نگار)اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کرنے والی قومیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتیں،چودہ اگست تجدید عہد کا دن ہے ۔ہمیں بحیثیت قوم عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آزادی قدرت کا سب سے بڑا عطیہ ہے ہم خوش قسمت ہیں کہ کھلی فضاء میں سانس لے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار افواج پاکستان لورز کے چئیرمین راجہ عدیل عرف راجہ شانی ، وائس چئیرمین ملک عثمان عرف ملک مانی ، لیگل ایڈوائزر طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، راجہ عدیل کا کہنا تھا کہ پاک فوج سے دہشتگردی کے خاتمہ میں جرات مندانہ کردار ادا کیا ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک عثمان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرت کا انمول تحفہ ہے،یہ ملک مسلمانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے ،اس خواب کو محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے حقیقت کا روپ دیا،اب ہم پر فرض ہے کہ ہم اس ملک کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہو، افواج پاکستان لورز کے زیر اہتمام منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،شرکاء نے پاکستان کی 68 سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی،رات بارہ بجے تقریب کا آغاز ہوا ،اور جشن آزادی کا جشن پورے جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منایا گیا

یہ بھی پڑھیں  آسان شکاراور موت کی سزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker