تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا: صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے گرلز پرائمری سکول میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات

ٹیکسلا( نامہ نگار)صوبائی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے گرلز پرائمری سکول میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات نے والدین میں تشویش پیدا کردی،سیکورٹی گارڈنادارد، چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اہلیان علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ ،سکول انتظامیہ نے سیکورٹی کے لئے فول پروف سیکورٹی اقدامات کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے نواحی علاقہ آصف آباد، منیر آباد ، میلاد چوک سے ملحقہ صوبائی گورنمنٹ گرلز پرائمرمی سکول گٹیامیں تاحال سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہوسکے ،سکول کی حالت زار اس طرح ہے کہ اس میں سکول احاطہ کی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ گارڈ نام کی کوئی چیز وہاں میسر نہیں ، ادہر پنجاب حکومت نے تمام سکولوں کو سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی خصوصی ہدائت جاری کر رکھی ہے،جبکہ سکول انتظامیہ اس پر کان دھرنے کو تیار نہیں،مقامی سطح پر پنجاب حکومت کے تعینات افسران کا عدم چیک اینڈ بیلنس والدین کے لئے باعث تشویش بنا ہوا ہے ،دہشتگردی کی لہر نے سکولوں کے طلباء میں خوف و ہراس پیدا کر رکھا ہے ،ایسے ماحول میں تعلیم جاری رکھنا محال ہوتا جارہا ہے ،بچوں کے عدم تحفظ کے باعث والدین سخت پریشانی کا عالم میں ہیں،دوسری طرف حکومت کی تمام توجہ نجی سکولوں کی سیکورٹی پر مرکوز ہے،ادہر سکول کی ہیڈ مسٹریس سیکورٹی کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو سے گریزاں ہیں،اہلیان علاقہ اور والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں سیکورٹی کے انتظامات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے یہاں تعینات پنجاب حکومت کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے جنہوں نے حکومت کے واضح احکامات کے باجود اپنی آنکھیں موند رکھیں ہیں،

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرومیں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی خبریں شائع کرنے پر بااثرافراد نے مار مار کرصحافی کو لہولہان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker