پاکستانتازہ ترین

ٹیکسلا:ماڈل ہائی سکول واہ کینٹ میں مبینہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

ٹیکسلا ( نامہ نگار) ماڈل ہائی سکول واہ کینٹ میں مبینہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے،بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ایک کلو وزنی خود ساختہ بم ناکارہ بنا دیا،تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر واقع ایف جی ماڈل ہائی سکول کی حفاظتی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیرمیں سکول کے بچوں کو ایک مشکوک شاپر نظر آیا جس میں سے باہر نکلتی تاریں واضح نظر آرہی تھی جس کی اطلاع سکول ایڈمنسٹریشن کو دی گئی جس پر سکول میں کھلبلی مچ گئی ،واقعہ کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی حکام کو دی گئی ،جنہوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا دریں اثنا مشکوک شاپر کو کھلے میدان میں پھینک دیا گیا،مشکوک شاپر کی جانچ کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر خود ساختہ بم جس کا وزن ایک کلو بتایا جاتا ہے کو ناکارہ بنا دیا،بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹائم ڈیوائس بم نہیں تھا بلکہ خود ساختہ بم تھا ،جس میں سے وال بیرنگ، پھل جھڑیاں اور بارودی مواد موجود تھا ،ادہر دہشتگردی کے ممکنہ واقعہ کے پیش نظر واچھاونی کے تمام سکولوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قصور میں محکمہ پولیس کے شیلٹراور ویٹرنری ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے مردہ گوشت کی سرعام فروخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker