پاکستانتازہ ترین

سابق امیدوار قومی اسمبلی معروف عالم دین مولانا عمر فاروق صدیقی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

ٹیکسلا( نامہ نگار)سابق امیدوار قومی اسمبلی معروف عالم دین مولانا عمر فاروق صدیقی نے اپنے ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔میں قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے قافلے کا ادنی کارکن رہوں گا میری تمام صلاحیتیں جے یو آئی کے لئے وقف ہیں مولانا عمر فاروق صدیقی ۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA59 نے امیر جے یو آئی حکیم محمد اسعد ، صوبائی رہنماء محمد اقبال اعوان ، ضلعی رہنماء ملک سفیر عالم، مفتی کلیم اللہ بٹ و دیگر کی مو جودگی میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اہل حق کی ترجمان جماعت ہے جسمیں شمولیت کو وہ اپنے لئے خوش بختی تصور کرتے ہیں میں جماعت کی پالیسیوں سے مکمل متفق ہوں اور انکی مکمل پابندی کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں ۔ اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنماء محمد اقبال اعوان نے کہا کہ ہم مولانا عمرفاروق صدیقی اور انکے رفقا ء کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں جمیعت علماء ملک کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت ہے ہم پارلیمانی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے جے یو آئی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جے یو آئی کی پالیسیاں دور رس نتائج کی حامل ہوتی ہیں اسکا اعتراف اپنے بیگانے سب ہی کرتے ہیں ۔ اسموقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح جے یو آئی تحصیل ٹیکسلا میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرئے گی مرکزی جماعت کے حکم کے مطابق جے یوآئی آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پور ی طر ح تیار ہے کارکن اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لئے کمر کس لیں جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اس سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا جے یو آئی حسب سابق بلدیاتی انتخابات میں اپنی بھر پور قوت کیساتھ حصہ لے گی جس کے لئے تیاریوں کا حتمی شکل دی جارہی ہے اور ہر وارڈ سے مخلص ، دین دار اور متوسط طبقے کے امیدواروں کو میدان میں اتارے گیانہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker