پاکستانتازہ ترین

طیب اردگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد(بیوروچیف) طیب اردگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگےپاکستان کے دورے پر آئے ترک وزیر اعظم آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جس میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے گورنرز،وزرائے اعلی کے علاوہ آزادکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم بھی شریک ہوں گے۔ترک وزیراعظم کی پاکستانی ہم منصب ،قائم مقام صدر مملکت نیئر بخاری اور میاں نوازشریف سے ملاقات بھی شیڈول میں ہے۔ اس سے پہلے رجب طیب اردگان خاتون اول کے ہمراہ دورے پراسلام آباد پہنچے تو چکلالہ ائیربیس پر وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی چوروں و نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت پُرعزم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker