تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ٹی بی جیسے موزی مرض میں پاکستان آٹھویں نمبرپرہے

اوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب ) ٹی بی جیسے موزی مرض میں مبتلا افرادکے تنا سب کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے اور ٹی بی کی انتہائی خطرناک سٹیج ایم ڈی آرمیں مبتلا مریضوں کے حوالے سے پاکستان کا شمار چوتھے نمبر پر بتایا جاتا ہے ۔ یہ انکشاف ڈسٹرکٹ انچارج ٹی بی پروگرا م ڈاکٹر شکیل انجم رامے نے ٹی بی آگاہی پروگرام میں مقامی صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انھوں نے بتایاکہ انڈیا میں ٹی بی کے مرض پر قابوپا لیا گیاہے۔انھوں نے نکشاف کیا کہ پنجاب بھر میں ایم ڈی آر مریضوں کی تعداد بھی تیرہ ہزار سے تجاوز کر رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں کے علاج کا دورانیہ صرف چھ ماہ ہے مگر جومریض علاج میں کوتاہی کرتے ہیں ان کی بیماری کا علاج بھی اتنا لمبا ہوجاتا ہے حالانکہ مریضوں کو محکمہ صحت کی طرف سے ادویات اور تما م ٹیسٹوں کی سہولیات ڈی ایچ کیو ، بنیادی صحت مراکز، رورل ہیلتھ سینٹروں اور رضاکارآنہ طور پر خدمات ادا کرنے والے ڈاکٹروں کے کلینکس پرسے بالکل فر ی فراہم ہوتی ہیں جن میں ڈاکٹر شمیم الحق، ڈاکٹر خالد چوہدری،ڈاکٹر ذالفقار علی،ڈاکٹر نعیم زاہد،ڈاکٹر اشتیاق ، ڈاکٹر ظفراقبال اور دیگر ڈاکٹرز نے چوبیس گھنٹے ٹی بی کے مریضوں کے علاج کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا ہے۔آگاہی پروگرام میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کی مانیٹرنگ آفیسر سحر اعجاز، سوشل موبلائیزرز شازیہ اقبال اورراحیل نے بھی صحافیوں کو ضلع بھر میں ٹی بی کے مریضوں کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد : بینک تین دن تک بند رہیں‌ گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker