تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور: نوکری کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ روپے رشوت لوٹ لی

بہاولپور﴿  بیو رو چیف ﴾ نوکری کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ روپے رشوت لوٹ لی‘ تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم کلرک عتیق الرحمن کھوکھر نے گورنمنٹ فاضل گومانی ہائی سکول کے انتہائی سینئر استاد عبدالمجید خان کو ان کے بیٹے کی نوکری کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے بطور رشوت نوٹ لیا‘ ٹانگوں سے معذور اور ریٹائرڈ ٹیچر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میں نے ساری زندگی ایمانداری کے ساتھ گزاری‘ غربت اور معاشی ناہمواری کے باوجود کبھی بھی رزق حرام نہ کھایا‘ جونیئر کلرک عتیق الرحمن کھوکھر جو کہ رنگ پور ہائی سکول میں کام کررہا ہے‘ اور خود کو ایپکا کا صدر کہتا ہے‘ کہ میرے پاس ملازم درجہ چہارم کا کوٹہ ہے میں نے اپنی بیماری کے باوجود اس کرپٹ کلرک کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے جو کہ آج تک واپس نہ ہوئے‘ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ‘کمشنر بہاولپور ‘ای ڈی او تعلیم نسیم منصور سے انصاف کی فریاد کی‘ میری حق رسی نہ ہوئی تو میں کمشنر آفس کے سامنے اپنی بے بسی پر خودسوزی کر لوں گا‘ بہاولپور کی تمام ٹیچرز برادری نے معذور اور ریٹائرڈ سینئر رہنما پنجاب ٹیچر یونین عبدالمجید کی حق رسی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیں  جوہی چا ولہ47 برس کی ہوگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker