تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ٹیچریونین اورمتحدہ محاذ کا اساتذہ کرام کی تنخواہیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کی عدم گرفتاری پرشدید غم وغصہ کااظہار

ڈسکہ(نامہ نگار)پنجاب ٹیچرز یونین ایسوسی ایشن اور متحدہ اساتذہ محاذکے رہنماؤں کا گذشتہ ہفتے ہو نے والی ڈکیتی میں اساتذہ کرام کی تنخواہیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کی عدم گرفتار ی پر شدید غم و غصہ کا اظہار تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلوٹیاں کلاں کا مالی خالد محمود ،ہیڈ مسٹریس صفیہ اشفاق رانا،ٹیچرز رضیہ ،ریحانہ اور کود اپنی تنخواہ ایک لاکھ دس ہزار رو پے مقامی بینک سے نکلوا کر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے دن دیہاڑے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے تنخواہوں کے عدم حصول کے باعث ٹیچرز اور درجہ چہارم کا ملازم شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اساتذہ تنظیموں نے اس ا مر پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ وقوعہ ہذا کی ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج ہو چکی ہے لیکن تاحال کو ئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشیداحمد کی آج چھانگا مانگا اسٹیشن پرآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker