پاکستانتازہ ترین

ٹیچرتشدد کیس:اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت عدالت نے خارج کردی

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ ٹیچر تشدد کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کی درخواست ضمانت عدالت نے خارج کردی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلم مڈھیانہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے سول جج طارق ایوب نے وکلائ کے دلائل سننے کے بعد دائر کردہ درخواست ضمانت خارج کردی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھیوں نے ٹیچر نفیس خان پر تشدد کرتے ہوئے اسکی ٹانگیں توڑ دی تھیں جس پر کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت رہا جس کے بعد عدالت عالیہ نے دہشتگردی کی دفعہ ختم کرکے کیس سول کورٹ میں بھجوادیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ (ق) کا قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی اطلاعات پرتشویش کااظہار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker