پاکستان

ٹیچر تشدد کیس:چوہدری محمد اسلم مڈھیانہ کوساتھیوں کوکل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا

سرگودھا﴿سٹاف رپورٹر ﴾ ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد اسلم مڈھیانہ اور اس کے پانچ ساتھیوں کو پانچ روز ہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعدآج جمعرات کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرور مڈھیانہ کی عبوری ضمانت کی منسوخی کی درخواست کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے تفصیلات کے مطابق پچھلی تاریخ پیشی چوبیس مارچ کو اسلم مڈھیانہ اور اس کے ساتھی ملزموں طارق ،گل محمد ،جمشید چیمہ ،خرم اور افتخار کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر چالان کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں وکلائ کا کہنا ہے کہ آج فرد جرم عائد ہونے کاامکان ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker