پاکستانتازہ ترین

استادکامعاشرے کی ترقی میں اہم کرداراورانمول ہستی ہے، عقیل خان

لاہور( پریس ریلیز ) استاد کی ہستی انمول ہے وہ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مگر افسوس کے آج کے دور میں استاد کو وہ مقام حاصل نہیں ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی ہستی بحثیت استاد ایک ماڈل ہے اور ہمیں چاہیے کہ اسلامی نظریے اور دنیاوی نظریے کو مدنظر رکھتے ہوئے حضور اکرم کی پیروی کریں۔ ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے یوم اساتذہ کے موقع پر رفیق ماڈل سکول جمبر (قصور) میں منعقد تقریب سے خطا ب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج جس مقام پر ہیں وہ سب ہمارے اساتذہ کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ استاد صرف تعلیمی میدان کا ہی نہیں بلکہ ہرمیدان کے استاد کا ادب کرنا ہمارا فرض ہے۔ تقریب سے سکول کے پرنسپل اور معززین نے بھی خطاب کیااور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:چڑیا گھر ٹھیکیداروں کی غنڈہ گردی،عید کے تینوں دن اوور چارجنگ ،شہری سراپا احتجاج رہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker