تازہ ترینعلاقائی

ایبٹ آباد: جدون گروپ کو صوبائی سطح پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میں ضم کردیا

ایبٹ آباد(بیوروچیف)اے ٹی اے کے صوبائی نائب صدر اظہر علی خان جدون نے اپنے گروپ کو صوبائی سطح پر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میں ضم کردیا۔ اس ضمن میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزارہ ڈویژن کے چھ اضلاع سے ٹیچرز کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی سرپرست اعلیٰ حاجی شمشاد خان، صوبائی صدر میاں فائق زادہ کاکا خیل، نائب صدر خالد زمان، ضلع پشاور کے صدر حاجی اشرف، سردار امان اللہ اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں فرید اللہ شاہ مروت، حاجی اشرف، حاجی شمشاد، حاجی خانفراز خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا اور باہمی مشاورت کے بعد آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میاں ایوب گروپ کے سینئر صوبائی نائب صدر اظہر علی خان جدون نے اپنے گروپ کو صوبائی سطح پر میں فائق زادہ کاکا خیل کی قیادت میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔ ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے قائدین، صوبائی قائدین نے اظہر علی خان جدون کو پورے صوبے کے اساتذہ کے بہتر مفاد میں انتہائی اہم فیصلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ایک قوت، طاقت بن کر صوبہ بھر کے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد تیز تر کرے گی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے اپ گریڈیشن پیکیج کے اجراءپر خیرمقدم کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ایس ای ٹی اساتذہ کو بھی ٹائم سکیل فارمولے کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور پی ایس ٹی اساتذہ کی ترقی پر کسی قسم کی اضافی تعلیمی شرائط عائد نہ کی جائیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے بیس فیصد اضافے اور کنوینس الاﺅنس کے اضافے پر شکریہ ادا کیا اور امید کی گئی کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کی باقی سفارشات پر بھی اکتوبر تک عملدرآمد ممکن بنایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker