سائنس و آئی ٹی

TEDxMargalla نے جڑواں شہروں کو ایک نئی سوچ دی

چند روز قبل اسلام آباد میں TEDxMargalla کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان کے چند بہترین دماغوں نے ملک کی ترقی کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس تقریب میں ملک کی نامور شخصیات جیسے اینگرو گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اسد عمر ، LUMS کے وائس چانسلر پروفیسر عادل نجم ، سمیع شاہ ، خالدہ بروہی اور دیگر افراد نے شرکت کی اور Rethink Pakistan کے عنوان سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس تقریب میں پاکستان بھر سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 100 افراد نے شرکت کی۔پروفیسر عادل نجم نے بدلتے ہوئے حالات اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا انفرادی اور اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی ، اسد عمر نے تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری پر زور دیا اور خطہ میں تجارت کے فروغ کی تجویز دی۔ خالدہ بروہی نے سندھ اور بلوچستان میں خواتین کی تعلیم اور معاشی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات کے بارے میں بیان کیا۔ اسی طرح سمیع شاہ نے حاضرین کو اپنے شگفتہ اور مزاح سے بھر پور چٹکلوں سے خوب ہنسایا۔ اسی طرح تقریب میں مختلف خاکے بھی پیش کیے گئے۔TEDxMargalla کے منتظم سعد حامد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرا سال ہے کہ ہم TEDxMargalla منعقد کر رہے ہیں اور اس حوالے سے لوگوں نے ہمارے کام کو خوب سراہا ہے۔ اس کام کی وجہ سے ہمیں ملک کی ترقی کے لیے بہت سے نئی اور موثر تجاویز بھی ملی ہیں ۔TED ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے  جس کا مقصد نت نئے آئیڈیا متعارف کروانا ہے۔ اسی حوالے سے TEDx ایک ایسا پروگرام ہے جہاں پر مقامی سطح پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ x کا مطلب آزادانہ طور پر منظم TED تقریب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیٹ کے بل سونا آپکی صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker