شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / تہران کابرطانوی آئل ٹینکرقبضےمیں لینےکادعویٰ

تہران کابرطانوی آئل ٹینکرقبضےمیں لینےکادعویٰ

تہران(ڈیسک نیوز)تہران نے برطانیہ کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیاہے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جہاں ۔تہران نے برطانیہ کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیاہے۔ایرانی حکام کے مطابق تیل بردار جہاز اسٹینا بلک کو اتوار کو پکڑا گیا تھا، جس میں عملے کے بارہ ارکان بھی شامل ہیں،ایران کے چینل ون نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اس غیرملکی آئیل ٹینکر پر دس لاکھ لٹراسمگل شدہ تیل لدا ہوا تھا اوراس کو ایران کی آبی حدود میں خلیجِ عرب میں پکڑا گیا تھا۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کی جانب سے برطانیہ کا تیل بردار بحری جہاز قبضے میں لینے کے اقدام کے بعد تہران کو اس کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینا معمولی بات نہیں۔ ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔جیریمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ تیل بردار جہاز روکنے کے بعد ایران کے خلاف ہم سوچ سمجھ کر مگر ٹھوس رد عمل ظاہر کریں گے۔اس کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور انہیں صورت حال سے آگاہ کیا۔ توقع ہے کہ وہ اپنےایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے بھی رابطہ کریں گے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:تین سالہ لوسر شرفو میں بچی سمیت چھ افراد کا قاتل پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاںبحق