بین الاقوامیتازہ ترین

ایران میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری

تہران(ڈیسک نیوز) ایران میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے متعلق پولز میں قدامت پسند اور جوڈیشری کے سربراہ ابراہیم رئیسی کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ابراہیم رئیسی ایران کے سپریم لیڈر کے اہم ساتھی ہیں اور انہیں مستقبل میں ان کا جانشین بھی قرار دیا جاتا ہے۔ایران میں مخالفین اور چند اصلاحات پسندوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ متعدد امیدواروں کو الیکشن سے روک کر ابراہیم رئیسی کا کسی سے کوئی سنجیدہ مقابلہ نہیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کی صبح دارالحکومت تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کی۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہر ووٹ گنا جاتا ہے لہٰذا آئیں اور اپنے صدر کا انتخاب کریں، یہ آپ کے ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن میں حصہ لینے کے لیے 40 خواتین سمیت 600 افراد نے رجسٹریشن کرائی تاہم سخت اسکروٹنی کے بعد جیوری نے آخر میں صرف 7 مرد امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا۔ایرانی صدر حسن روحانی کے پہلے نائب صدر اسحاق جہانگیری اور سابق اسپیکر پارلیمنٹ علی لریجانی سمیت کئی اہم امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی۔الیکشن سے ایک روز قبل جمعرات کے روز تین منظورہ شدہ امیدواروں کو بھی الیکشن کی دوڑ سے باہر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ وکٹوں سے شکست

یہ بھی پڑھیے :

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker