شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان راہنما چوہدری فیضان گجر دوسری بار سیکرٹری اطلاعات ضلع اوکاڑہ منتخب

پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان راہنما چوہدری فیضان گجر دوسری بار سیکرٹری اطلاعات ضلع اوکاڑہ منتخب

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے)  پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان راہنما چوہدری فیضان گجر دوسری بار سیکرٹری اطلاعات ضلع اوکاڑہ منتخب ، نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے نوجوان راہنما چوہدری فیضان گجر کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ جس پر ضلعی صدر پی ٹی آئی طارق ارشاد خاں نے انصاف ہاؤس میں ویسٹ پنجاب کے صدر رائے حسن نواز کا جاری کردہ نوٹیفکیشن چوہدری فیضان گجر کو دیا ۔چوہدری فیضان گجر پہلے بھی ضلعی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کی ذمہ داری پر کام کررہے تھے وہ آئی ایس ایف اور یوتھ ونگ کے اعلیٰ عہدوں پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔دوسری بار سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ ، ضلعی صدر آئی ایل ایف مرزا ذولفقار علی ایڈووکیٹ ، راہنما یوتھ ونگ آصف گجر ، رانا مجاہد ایڈووکیٹ ، آئی ایس ایف کے راہنما راؤ علی اعجاز ، چوہدری عبد الرحمن نمبر دار سمیت دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے *

یہ بھی پڑھیں  ایف آئی اے کی کارروائی‘ بجلی کا میٹر ریورس کرنے کا ماہر گرفتار‘لیپ ٹاپ اور درجنوں میٹر قبضے میں لے لیا
error: Content is Protected!!