پاکستانتازہ ترین

کارروائیاں جاری رکھیں گے، ہمارے ساتھ ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے:ترجمان تحریک طالبان

tehreek talbanاسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) تحریک طالبان جنوبی وزیرستان نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ نئے امیر کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔ تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان مولانا اعظم طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ساتھ ٹوپی ڈرامہ چل رہا ہے، کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر پہلے ولی الرحمان کو مارا گیا اور اب حکیم اللہ محسود کو نشانہ بنایا گیا۔ اعظم طارق نے کہا کہ تحریک طالبان کے نئے امیر کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا تاہم دو تین روز میں شوریٰ کے اجلاس میں نئے امیر کافیصلہ کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button