پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے شیخ رشید کی چھٹی کرادی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید سے انتخابی اتحاد کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور صدر مخدوم جاوید ہاشمی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے عمران خان کی جانب سے عوامی مسلم لیگ سے ہاتھ ملانے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
تحریک انصاف کی سیاسی اور اسٹرٹیجک کمیٹی کے اجلاس کے دوران رہنماؤں کی اکثریت نے شیخ رشید کے ساتھ انتخابی اتحاد کی مخالفت کی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد تحریک انصاف میں اسٹیبلشمنٹ کے حامیوں کی بھرمار ہوجائے گی۔خیال رہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان 8 اگست کو ملاقات ہوئی، جس کے بعد 13 اگست کی شب دونوں رہنماؤں نے اکھٹے راولپنڈی میں ایک ریلی بھی نکالی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ رہنماؤں نے عمران خان کو اس ریلی میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم جہانگیر ترین نے عمران خان کو ریلی میں شرکت کےلئے قائل کرلیا۔ پی ٹی آئی کے ایک سنیئر رہنماء کے مطابق شیخ رشید کے ساتھ اتحاد اب ایک بند باب ہےاوراس وقت تحریک انصاف انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے جماعت اسلامی سے مذاکرات میں مصروف ہے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ ایسا ہوگیا تو ہم آئندہ عام انتخابات میں کافی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزارتِ داخلہ کی صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے لیے سمری تیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker