علاقائی

سرگودھا:تحریک انصاف کے بھلوال جلسہ نے ثابت کیا کہ نوجوان ملک کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت سوچ کے حامی ہیں

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹ﴾ پاکستان تحریک انصاف کے بھلوال جلسہ نے ثابت کردیا کہ ہمارے نوجوان ملک کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت سوچ کے حامی ہیں ۔ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو اس وطن عزیز کو ترقی یافتہ اور خودمختار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارضلعی راہنما پی ٹی آئی یوتھ ونگ میاں احمد حیات سپرائ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بھلوال میں ہونیوالے جلسہ میں ہزاروں کی تعداد مین نوجوانوں کی شمولیت سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ملک کی بھاگ دوڑ آنے والے دنوں میں نوجوان اور مضبوط ہاتھون میں ہوگی ۔نوجوانوں اور ملک کے مایہ ناز سیاستدانوں کی دھڑا دھڑ شمولیت نے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں موجود بڑی سیاسی پارٹیوں سے عوام کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے قریبی ساتھی بھی اکتا چکے ہیں ۔میاں احمد حیات سپرائ نے کہا کہ تحریک انصاف کو مزید منظم و فعال کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے اور آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں عمران خان کی قیادت میں کلین سویپ کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ٹریژی اینڈ اکاؤنٹس سروس ایسوسی ایشن و آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس ایسوی ایشن ضلع بہاولنگرکامشترکہ مذمتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker