سائنس و آئی ٹی

صارفین سے پیسے ہتھیانے کے لیے ٹیلی نار کی نئی حکمت عملی

پاکستانی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بھولے بھالے صارفین کو ایس ایم ایس کوئز کے ذریعے بے وقو ف بنا کر ان کی جیبوں سے پیسے نکلوانا تو اب ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔گو کہ کمپنیاں وقتی طور پر تو ایسے ہتھکنڈوں سے پیسے اکٹھے کر لیں گی لیکن اس کے نتائج مستقبل میں کمپنی کے لیے بہت خطرناک ہونگے جب صارفین کا ان پرسے اعتماد اٹھ جائے گا۔

ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی آفر سونے کی جیت میں صارفین کو بے وقوف بنانے کے لیے نئی چال چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  موبی لنک انڈیگو نے پاکستان میں ایچ ٹی سی ایکسپلورر متعارف کروادیا

ٹیلی نار کی جانب سے بھیجا گیا پیغام ملاحظہ کیجئے:

3445433332 کے لیے مفت شرکت! ٹیلی نار نے آپکے نمبر کو 50 تولے سونے کے انعام کے لیے کھیل میں مفت شرکت کا موقع دیا ہے۔ ابھی 8999 فری بھیجیں! 0 روپےکا ایس ایم ایس

اس میسج کو پڑھنے کے بعد ایک عام صارف یہ سوچے گا کہ چلو مفت ہی ہے نا؟ حصہ لے کر دیکھ لیتے ہیں  ۔ لیکن جناب ایسا ہرگز نہیں ہے، سونے کی جیت آفر میں حصہ لینے کے لیے آپ کو 7775 پر کم از کم ایک ایس ایم ایس ارسال کرنا ہوگا جسکے چارجز 10 روپے جمع ٹیکس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اپنے موبائل فون سے ریموٹ کنٹرول کے سیل چیک کریں

جب ہم نے ٹیلی نار سے اس بار ےمیں پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ 8999 سے بھیجا جانے والا ایس ایم ایس کسی بھی طرح صارفین کو دھوکہ نہیں دے رہا۔ بلکہ اس ایس ایم ایس کے ذریعے صرف کوئز میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے، جب صارف آفر حاصل کرتا ہے تو اسے 7775 سے ایس ایم ایس پر بتایا جاتا ہے کہ اس کے چارجز 10 روپے جمع ٹیکس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مائیکروسافٹ نے مارکیٹ پلیس کا نام تبدیل کرکے ونڈوز فون سٹور رکھ دیا

خیر ٹیلی نار نے اس بات کا اقرار تو کر ہی لیا کہ یہ آفر مفت نہیں ہے بلکہ اس کے چارجز ادا کرنا ہونگے، ٹیلی نار ہی نہیں کم و بیش پاکستان کی تمام ٹیلی کام کمپنیاں  ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں اور مجاز اتھارٹی پی ٹی اے  بالکل خاموش ہے اور صارفین آئے روز ان ٹیلی کام کمپنیوں کے ہاتھوں بے وقوف بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker