پاکستانتازہ ترین

فیصل آباد،سائیوال اورگردونواح میں درجہ حرارت منفی دوہوگیا

coolلاہور(مانیٹرنگ سیل) محکمہ موسمیات کے مطابق مری ،فیصل آباد ،ٹو بہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال کا درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک گر گیا ہے ۔جبکہ سرگودھا ،نور پورتھل لاہور،رسالپور اور میانوالی کے درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو منفی 17 ،استور منفی 15 ،ہنزہ منفی 11 ،گلگت گوپس منفی 8 ،دیر منفی 7 ،پاراچنار،مالم جبہ منفی 6 ،دروش منفی 5 ،اور کوئٹہ منفی 04 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔پنجاب کے میدانی علاقوں ،اسلام آباد،راولپنڈی ،پشاور،بنوں ،ڈی آئی خان ،سکھر ،لاڑکانہ ڈویژن میں دھند کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا جبکہ گوجرانولا،لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں دھند کا دورانیہ بدستور 16سے 20 گھنٹے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان ،خیبر پختوانخواہ کے بالائی علاقوں ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔لاہور ،فیصل آباد ،سرگودھا ،گوجرانولہ ڈویژن گزشتہ دس روز سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ چار روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت7 سے 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز بالائی علاقوں میں بارش جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری کی پیشنگوئی۔ بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے دھند کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کاعوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا ،طاہرالقادری کوسیکیورٹی دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker