تازہ ترینکھیل

وسیم اکرم اوروقاریونس نے ٹنڈولکر کوعظیم ترین بیٹسمین قراردےدیا

tendulkarکراچی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کے تیز رفتار باؤلروں کی ممتاز جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھارت کے ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اسے اس دور کا عظیم ترین بیٹسمین قرار دیا ہے۔39سالہ ٹنڈولکر نے 49سنچریوں کے ساتھ 463میچوں میں18426رنز بنانے کے بعد اتوار کو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،اس کے یہ تینوں انتہائی سکور ،میچوں اور سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہیں۔وقار یونس نے ، جو 2004ء میں ریٹائر ہوئے ٗ کہا کہ میں یہ تو نہیں کہتا کہ اس طرح کا بیٹسمین دوبارہ نہیں آئے گا لیکن یہ کہ وہ اپنے اس دور کا عظیم ترین بیٹسمین تھا۔23سال تک فٹنس اور جذبے کو برقرار رکھنا اس کی بہت بڑی کامیابی ہے،مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں اس کیخلاف کھیلا ہوں ٗ میں نے اس کو ایک عظیم کھلاڑی اور اچھا جنٹلمین پایا ہے ۔وسیم نے کہا کہ ٹنڈولکر کے ریکارڈ اس کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وسیم اکرام نے اے ایف پی کو بتایاکہ آنیوالے برسوں میں اس کا کسی سے مقابلہ کرنا مشکل ہو گا ، وہ ایک خصوصی ذہین اور انتہائی سپیشل کرکٹرتھا۔سچن ٹنڈولکر نے1989ء میں کراچی میں بھارت کے کٹر مخالف ملک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلنے کا آغاز کیا تھا۔وسیم اکرم نے بتایاکہ وہ اپنے باؤلنگ پارٹنر کے ساتھ اس نوجوان بیٹسمین کا مذاق اڑایا کرتے تھے ،وسیم اکرم نے کہا کہ جب وہ 1989ء میں پاکستان آیا تو اس وقت وہ واقعی16سال کا تھا، وقار اور میں نے سوچا کہ یہ 16 سالہ چھوکرا ہمارا کیا مقابلہ کرے گا ، میں نے اس کے منہ پر گیند مارا لیکن اس نے بڑے تحمل اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں 50رنز بنائے۔اس اننگز کے بعد ہم نے یہ محسوس کیا کہ وہ واقعی ایک سپیشل ذہین و فطین انسان ہے ۔بھارت کے ممتاز بیٹسمین کے طور پر ٹنڈولکر نے اپنے کندھوں پر قوم کی توقعات کا بوجھ اٹھائے رکھا ، تاہم وسیم اکرم نے کہا کہ اس نے اس بوجھ کو احسن طریقے سے نبھایا۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ہمیشہ اربوں بھارتی شائقین کے زبردست دباؤ کے تحت کھیلا ہے اور اس نے جس بردباری کا مظاہرہ کیا ، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس نے یہ دباؤ اور زبردست وقار کو قابل تعریف حد تک نبھایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نوبل پرائز کی تاریخ اورحقائق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker