تازہ ترینکھیل

لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر 39برس کے ہوگئے

ممبئی ﴿نمائندہ  سپورٹس﴾     بھارتی لٹل  ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی انتالیسویں سالگرہ چندی گڑھ  میں منائی۔  لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے چندی گڑھ میں اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی۔یہ گھر سچن ٹنڈولکر نے فرانسیسی آرکیٹیکٹ سے ڈیزائن کروایا ہے۔ سالگرہ تقریب میں قریبی عزیز واقارب اور دوستوں کو دعوت دی گئی تھی جن میں آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔سچن ٹنڈولکر نے تیرہ سال کی عمر میں کرکٹ کیریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کرکٹ کلب آف انڈیا کی جانب سے 1988 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا اور پہلے ہی میچ میں ناٹ آؤٹ سنچری سکور کی جس کے بعد نومبر 1989 ہی میں دورہ پاکستان میں بھارت جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جس میں صرف 15 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ سچن ٹنڈولکر نیایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران اپنی سنچریوں کی سنچری بنانے کا خواب تو مکمل کر لیا لیکن بدقسمتی سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔عظیم بلے باز کرکٹ کیریرمیں 188 ٹیسٹ میچز میں 51 جبکہ کیریر کے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں سکور کرکے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ’’آؤ بیٹیاں جلا دیں‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker