پرتگال(نمائندہ سپورٹس) اعصام جولین جوڑی نے آٹھ اے ٹی پی ایونٹس کے بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں اسٹریٹ سیٹس سے آسٹریا اسپین جوڑی کو شکست دی۔ پرتگال میں ہونے والے ٹینس ایونٹ ایسٹورل اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز فائنل میں پاک ہالینڈ جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے جولین ناول اور اسپین کے ڈیوڈ ماری رو سے ہوا۔ پہلے سیٹ میں اعصام جولین جوڑی نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں آسٹریا اسپین جوڑی نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پاک ہالینڈ جوڑی نے دوسرا سیٹ بھی ٹائی بریک پر سات پانچ سے جیت لیا۔ رواں سیزن میں اعصام الحق نے نو میں سے صرف ایک ٹائٹل میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسٹورل اوپن میں اعصام الحق کی کامیابی نے ۔۔۔ اولمپکس ٹینس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے امکانات روشن کردیئے ہیں۔ ٹینس اسٹار کے والد احتشام الحق کا کہنا ہے اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کے لئے اعصام سخت محنت کررہے ہیں نمبر چودہ پر موجود اعصام الحق جون تک نمبر دس رینکنگ حاصل کرلیں تو پاکستان اولمپکس ٹینس ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرلے گا۔
You must be logged in to post a comment.