تازہ ترینکھیل

ومبلڈن کا بڑا اپ سیٹ ، رافیل نڈال مقابلے کی دوڑ سے باہر

ومبلڈن (نمائند سپورٹس) ٹینس گرینڈ سلیم ومبلڈن کے دوسرے رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے لوکاس روسول نے عالمی نمبر دو رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست دیدی۔ چیک پلیئر کی ومبلڈن ڈیبیو پر ناقابل یقین فتح گرینڈ سلیم کی تاریخ کے بڑے اپ سیٹ میں سے ایک ہے۔ لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس میں عالمی رینکنگ میں سوویں نمبر کے کھلاڑی لوکاس کیخلاف رافیل نڈال پہلا سیٹ بمشکل گیارہ نو کے اسکور سے جیت سکے۔ لوکاس نے اگلے دوسیٹ چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے اپنے نام کئے۔ چوتھے سیٹ میں نڈال نے کم بیک کرتے ہوئے دو چھ سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ برابرکیا۔ لیکن فیصلہ کن سیٹ میں چھ چار کی فتح نے رافیل نڈال کو ومبلڈن سے باہرکردیا۔ برٹش اسٹار اینڈی مرے نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کے ایو کارلووچ کو سات پانچ،چھ سات،چھ دو اور سات چھ سے زیرکرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker