کھیل

ملبورن: اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری

میلبورن : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔میلبورن میں جاری ایونٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں اعصام الحق نے اپنے ڈچ ساتھی جین جولین روجر کے ہمراہ جرمن اور کینیڈین کھلاڑیوں فلپ مارکس اور عادل شمس الدین کی جوڑی کو شکست دے کر پری کوارٹر مرحلے میں جگہ بنالی۔ اعصام اور ان کے ساتھی پر مشتمل نمبر 8 سیڈ جوڑی کے جیت کا اسکور 7-6 اور 6-4 رہا۔پری کوارٹر فائنل مرحلے میں اعصام الحق اور جین جولین کا مقابلہ امریکہ کے ایرک بٹورک اور برازیل کے برونو سویرز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  سچن ٹنڈولکر 24اپریل کو اپنی 45ویں سالگرہ منا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker