کھیل

ورلڈ انڈورٹینس: سیمی فائنل میں راجرفیڈرراور ڈیوڈنکو کا ٹکراو

ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر کا ٹکرائو نکولائی ڈیوڈنکو سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹوماس برڈیچ اوریوان ڈیل پوٹرو کے درمیان ہوگا۔

روٹر ڈیم ہالینڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے فن لینڈ کے جارکو نمینن کو سات پانچ اور سات چھ کے اسکور سے شکست دی۔ روس کے نکولائی ڈیو ڈنکو نے فرانس کے رچرڈ گسکواں کو سات پانچ اور چھ تین سے ہرایا۔ سیکنڈ سیڈ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے اطالوی ایندریس سپی کے خلاف چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے فتح پائی۔ تھرڈ سیڈ ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے سربیا کے وکٹر ٹروچی کو چھ صفر اور چھ ایک سے آؤٹ کلاس کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button