پاکستانتازہ ترین

منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ سیل) منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے ڈیم بھرنا شروع ہوگئے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے اکہتر فٹ اور تربیلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے تئیس فٹ بلند ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ چوراسی ہزار چار سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ پچپن ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سےتیئس فٹ بلند ہوکر چودہ سو ایک فٹ ہوگئی ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد باون ہزار کیوسک اور اخراج پینتیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سےاکہترفٹ بلند ہوکر ایک ہزارایک سو گیارہ فٹ ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے دونوں ڈیم جولائی کے آخرتک بھر جائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button