تازہ ترینکھیل

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا گال ٹیسٹ جیت لیا

گال(نمائندہ سپورٹس نیوز)عبد اللہ شفیق کی شاندار بلے باز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا  342 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، عبد اللہ شفیق نے اپنی 408 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان نے گال ٹیسٹ میں ناصرف اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ آج پانچویں روز کا آغاز  پاکستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز کے ساتھ کیا تھا جب کہ سری لنکا نے پاکستان کو جیت کےلیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔اس سے قبل آغا سلمان 12، محمد رضوان 40، کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35 اور اظہرعلی 6 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button