Uncategorized

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے ہاتھوں 247 رنز سے شکست

گل(نمائندہ سپورٹس نیوز) پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 247 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے گال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 247 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستانی شاہین 508 رنز کے تعاقب میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیسٹ میچ کے آخری روز دوسری اننگز میں کپتان بابراعظم 81 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد پاکستانی اوپنر امام الحق 49 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد رضوان نے 37 جبکہ یاسر شاہ نے 27 رنز بنائے۔لنکن باؤلر پرباتھ جے سوریا نے 5 اور رمیش مینڈس نے 4 وکٹیں گرائیں۔ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button