پاکستانتازہ ترین

کورونا کا شبہ،3 سینیٹرز کو سینیٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملی

اسلام آباد(بیوروچیف) سینیٹ سیکرٹریٹ نے کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر 3 سینیٹرز کو سینیٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سینیٹر عابدہ عظیم، سینیٹر مولانا عطاالرحمان اور سینیٹر فدا محمد نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے باعث آج انہیں سینیٹ کے اجلاس میں شریک ہونے  سے روک دیا گیا ہے۔ذارئع کا کہنا ہے کہ تینوں سینیٹرز کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا اور اس کی رپورٹ کو سامنے رکھ کر ہی ان کی اجلاس میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔قومی اسمبلی اجلاس  کی طرح سینیٹ کے اجلاس سے قبل بھی تمام اراکین کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے جس میں عام افراد سمیت ڈاکٹرز، طبی عملہ، فورسز کے اہلکار، حکومتی شخصیات اور اراکین اسمبلی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker