پاکستانتازہ ترین

پنجاب: اسکولوں کے 32 بچوں میں کورونا کی تصدیق، 2 اسکول بھی سیل

لاہور(پاک نیوز) پنجاب کے مختلف اسکولوں کے 32 بچوں اور 2 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جب کہ ننکانہ صاحب میں کورونا کیسز سامنے آنے پر دو اسکول سیل کردیے گئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ میں 24 طلبہ اور ننکانہ صاحب میں 7 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ بچوں کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں۔بھکر، لودھراں میں ایک ایک بچہ جب کہ 2 اسکولزکے 2 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، ننکانہ صاحب میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول سیل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: ڈاکٹر علی مراد اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker