تازہ ترینکھیل

پنڈی ٹیسٹ؛ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس)پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے تیسرے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل جارہا ہے جس کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز آج صبح 9 بج کر 50 منٹ پر ہوا۔آسٹریلیا کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگ کا آغاز کیا، اننگ کا آغاز آسٹریلیا نے 5 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر شروع کیا۔اب تک آسٹریلیا نے 18 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ ان کی کوئی وکٹ نہیں گری ہے جبکہ شائقین کرکٹ چھٹی والے دن بھی صبح سویرے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔پنڈی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتوار اور پیر کے روز بارش کے امکانات کی پیش گوئی کررکھی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ روز کھیل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگ چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز اسکور کرکے ڈیکلیئر کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button