تازہ ترینکھیل

کرکٹ کی135سالہ تاریخ کاریکارڈ،کرس گیل کا ٹیسٹ میچ میں پہلی گیند پر چھکا

ڈھاکا(نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز کےاسٹاربلے باز کرس گیل نےٹیسٹ میچ کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگاکرٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ جارحانہ انداز میں کھیلنے والےبلےبازکرس گیل نے یہ ریکارڈ منگل کو شیربنگال نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جارنےوالے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنے نام کیا۔ کرس گیل نے اپنے کیرئیرکاپہلا میچ کھیلے والےبنگلہ دیشی آف سپنر باؤلر سہاگ غازی کی گیند پرچھکا لگایا۔ ان کے پہلے اوور میں کرس گیل نے18 رنز بنائےلیکن وہ24 رنز بنا کر سہاگ غازی ہی کے تیسرے اوور میں محمود اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یاد رہے کہ کرکٹ کی135سالہ تاریخ میں ماضی میں کسی بھی بلے باز نے اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر چھکا نہیں لگایا تھا۔برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ میلبورن کےکرکٹ گراؤنڈمیں 15مارچ1877ء کو کھیلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کا ڈی ایٹ بزنس فورم سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker