شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جوہانسبرگ ٹیسٹ : پہلی اننگزمیں پاکستانی ٹیم 185 رنز پرآؤٹ

جوہانسبرگ ٹیسٹ : پہلی اننگزمیں پاکستانی ٹیم 185 رنز پرآؤٹ

جوہانسبرگ (پاک نیوز سپورٹس) قومی ٹیم نے ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی، پہلی اننگز میں پوری قومی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 6 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے، میزبان جنوبی افریقہ کو 77 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 17 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی، نائٹ واچ مین محمد عباس گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں ترپن ہی کے ٹوٹل پر اسد شفیق بھی چلتے بنے، تجربہ کار بیٹسمین کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹسمین امام الحق تھے جنہوں تینتالیس رنز کا اضافہ کیا، 169 کے سکور پر تین کھلاڑیوں نے وکٹیں گنوائیں جبکہ ففٹی میکر کپتان سرفراز بھی پچاس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم انچاس رنز بنا کر میدان بدر ہوئے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عامر بمشکل 10 رنز بنا سکے۔ شاداب خان پانچ رنز پر ربادا کا شکار بنے۔یوں پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی، چھ بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ میزبان پروٹیز کو 77ر نز کی برتری مل گئی ہے، اولیوئر نے 5، فلینڈر 3 جبکہ ربادا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو رہا ہے، ڈی سی او