تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، یونس، مصباخ، اظہر علی اوراسد شفیق کی ترقیاں

دبئی (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی کے ساتھ ان کی درجہ بندی میںبھی بہتری آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کئی ریکارڈ بنانے والے یونس خان ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ”پٹاخ پٹاخ“ کرنے والے مصباح الحق گیارہویں سے آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔ سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے اظہر علی اٹھارہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ اسد شفیق رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button