تازہ ترینکھیل

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان نے 4 وکٹ پر 488 رنزبنالئے

کولمبو(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا، کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو اٹھاسی رنز بنا لئے ہیں، محمد حفیظ چار رنزکی کمی سے اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور نہ کر سکے۔ کولمبومیں جاری میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی نامکمل اننگز تین سو چونتیس رنزایک کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی توتین سو پینسٹھ کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ رنگانا ہیراتھ کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ حفیظ صرف چار رنز کی کمی سے اپنی پہلی ڈبل سنچری مکمل نہ کرسکے اور ایک سو چھیانوے رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری سنچری اسکور کی۔ لنچ سے دس منٹ قبل تیز بارش کے باعث کھیل روکنا پڑا۔ دوگھنٹے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تواظہرعلی اوریونس خان نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ چار سو پینتیس رنز پر یونس خان بھی ٹیم کا ساتھ چھوڑگئے،انہوں نے بتیس رنزبنائے۔ اظہرعلی اور یونس کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں ستر رنز بنے۔ اظہرعلی ایک سوستاون رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو اٹھاسی رنز بنائے تھے کہ میچ میں ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔ کپتان مصباح الحق انتیس اور اسد شفیق ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بارش نہ رکنے کے باعث دوسرے روز کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں  1500 ارب چوری کرنیوالا پی اے سی چیئرمین بنا ہوا ہے، فواد چودھری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker