شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / 2 سالہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان

2 سالہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان

دبئی: (روزنامہ دنیا) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کر دیا جس میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دو سال پر محیط چیمپئن شپ میں 27 سیریز کھیلی جائیں گی جس میں مجموعی طور پر 72 ٹیسٹ ہوں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست سے شروع ہو گا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون 2021 میں انگلینڈ میں ہو گا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران ہر ٹیم تین ملکی اور تین غیر ملکی سیریز کھیلے گی اور ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔ دو ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کے 60، 60 پوائنٹس ہوں گے جب کہ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں ہر میچ کے 40 پوائنٹس ہوں گے۔اسی طرح 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 30 پوائنٹس ملیں گے جب کہ میچ برابر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 15، 15 پوائنٹس ملیں گے اور میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں 10، 10 پوائنٹس کی حقدار ٹھہریں گی۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک میچ جیتنے پر 24 پوائنٹس ملیں گے جب کہ برابر ہونے کی صورت میں 12 اور ڈرا ہونے پر 8 پوائنٹس ملیں گے۔جنرل منیجر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جیف الار ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے باہمی سیریز میں مقابلہ بڑھے گا۔ افغانستان، زمبابوے اور آئر لینڈ کے تمام ٹیسٹ میچ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کی انڈیا کے ساتھ کوئی سیریز شیڈول کا حصہ نہیں ہے۔ دو سال قبل آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور بین الاقوامی ون ڈے لیگ کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لے لیا،وزیر داخلہ آج کراچی جائیں گے