شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولرمحمدعامرنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔لیفٹ آرم فاسٹ بولرکاکہناہے کہ ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی پرپوری توجہ دینے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نوجوان فاسٹ بولرزکے لیے جگہ خالی کی ہے۔محمد عامرکا کہنا تھا کہ کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا

یہ بھی پڑھیں  لاہور:سب سے بڑے انسانی پرچم کاعالمی ریکارڈبنانے کی کوشش