تازہ ترینکھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی(نمائندہ سپورٹس) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز سے کردیا۔پہلے روز سنچری اسکور کرنے والے امام الحق اورنصف سنچری کرنے والے اظہر علی کریز پر موجود ہیں۔امام الحق نے اپنے کیریئر کا 12 واں اور پاکستان کا کینگروز کے خلاف 24 سال میں پہلا ٹیسٹ پہلی سنچری بنا کر یادگار بنایا۔پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے نیتھن لائن نے31 اوورز میں87رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے عبداللہ شفیق ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 44رنز بنایا جس کے بعد وہ نیتھن لائن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button