تازہ ترینکھیل

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 49 رنز پر آوٹ

Pakistan-batting_lpic-0202لاہور(نمائندہ سپورٹس)جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی جنوبی افریقی فاسٹ بولرز نے پاکستانی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیئے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرف ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلی اننگز کا آغاز کیا اور صرف اننچاس کے اسکور پر اختتام بھی کردیا۔سب سے پہلی وکٹ گری محمد حفیظ کی۔ حفیظ چھ رنز بناکر ڈیل اسٹین کا شکار ہوئے۔ ناصر جمشید دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ تجربہ کار یونس خان آئے اور بغیر کوئی رن بنائے سلپ میں کیچ سے کر چلے بھی گئیے۔ اظہر علی نے تیرہ رنز بناکر کیلس کی گیند پر ڈیویلیر کو کیچ دیا۔ کپتان مصباح الحق نے بھی ساتھی کھلاڑیوں کی روش کو اپناتے ہوئے کیلس کی گیند پر ہی کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے بارہ رنز بنائے۔اسد شفیق ایک رن بنا کر اسٹین کا شکار ہوئے۔ تو اگلی ہی گیند پر عمر گل بھی سلپ میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ سعید اجمل ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ سرفراز احمد بھی دو رنز بناکر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے تو ڈیبیو کرنے والے راحت علی بھی اسٹین ک گیند پر سلپ میں کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کم ترین اسکور پر آوٹ ہوگیا۔ اس سے قبل پاکستان کے کم ترین اسکور آسٹریلیا کے خلاف ترپن رنز تھا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ قومی ٹیم میں کم ترین اسکور ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker