پاکستان

تیزاب پھینکنے والوں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی، شہباز

راولپنڈی(نامہ نگار)راولپنڈی پاکستانی صوبہ پنجاب کےوزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہےکہ خواتین پر تیزاب پھینکنے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔وہ راولپنڈی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تیزاب کو زہر کی کیٹگری میں شامل کرنے کےلئے قانون بنائیں گے جب کہ تیزاب پھینکنے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزاب سے متاثرہ خواتین کی کاسٹمیٹک سرجری کا خرچہ حکومت پنجاب برداشت کرے گی، جب کہ تیزاب پھینکنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ صدر زرداری کے خلاف بات کرتےہوئے انہوں نے جوش میں کہا کہ مسٹر زرداری آپ کی چوری تو پوری قوم جانتی ہے یہ ملک چوروں اور ٹھگوں کےلئے نہیں بنا تھا، قوم کا پیسہ کھانے والوں کے گلےمیں ہاتھ ڈال کرپیسہ نکالوں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker