پاکستان

تیزاب سے جلانے کیخلاف قانون پنجاب میں بھی نافذ کیا جائے، رخسانہ

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ڈاکیومنٹری فلم سیونگ فیس کی مرکزی کردار رخسانہ یاسر نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تیزاب سے جلانے کے خلاف قانون پنجاب میں بھی نافذ کریں۔  سیونگ فیس کی کردار رخسانہ یاسر نے بتایا کہ ان پر تیزاب پھینکنے والے ان کے شوہر اور سسرال والے تھے تاہم بعد میں راضی نامہ ہوگیا۔ رخسانہ کا کہنا تھاکہ فلم سیونگ فیس کو آسکر ایوارڈ ملنا ان کیلئے بھی خوشی کا سبب ہے اور اس فلم سے معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔ رخسانہ کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے اور اسے تیزاب سے جلائے جانے کے بعد بحالی میں 2 سال لگے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں فوج آئی تو لوگ مٹھائی تقسیم کریں گے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker