
مٹھی (مانیٹرنگ سیل) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 6 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، ڈھائی ماہ کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 265 ہوگئی۔ تھر کے صحراء میں غذائی قلت آج مزید 6 بچوں کی جان لے گئی، رواں سال غذائی قلت کے باعث تھر میں مرنے والے بچوں کی تعداد 665 ہوگئی، تھر پارکر مٹھی کے سول اسپتال میں 51 بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔ قحط زدہ تھر میں حکومت سندھ نے تاحال گندم کی تقسیم کا پانچواں مرحلہ شروع نہیں کیا، موبائل میڈیکل اسپتال بھی دیہاتوں میں نہیں پہنچ سکے۔